بورے والا(تحصیل رپورٹر ) ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کی بوریوالا میں جمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد۔ سائیلان کے مسائل سن کرحل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور علاقہ کو فری کرائم زون بناناہماری اولین ترجیحات ہیں۔شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے. مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔کھلی کچہری کے دوران ایس ڈی پی او بوریوالا فرحت رسول اور سرکل بوریوالا کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ڈی پی او وہاڑی نے تمام شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا،داد رسی نہ ہونے کی صورت میں مجھے دوبارہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مل سکتے ہیں۔بعد ازاں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او ز سے کرائم میٹنگ کی۔