کراچی(کامرس رپورٹر) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گزشتہ 10 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی گئیںِ، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔10ماہ کے دوران مجموعی طور پر 110156.029 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 21-2020 میں اس مدت کے دوران 82432.305 ملین ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 9948.885 ملین روپے، انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 92889.310 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں712.088 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ جائیداد ٹیکس کی مد میں 1842.059 ملین روپے، کاٹن فیس کی مد میں 129.455ملین اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 36.029 ملین ٹیکس وصول کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چالہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔
سندھ ٹیکس وصولی