گوگل نے اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن متعارف کروا دیا

May 14, 2022 | 09:14

ویب ڈیسک

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا جس میں پہلے سے موجود فیچرز کو مزید کارآمد بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن جاری کردیا، جسے آئندہ ماہ مکمل طور پر متعارف کروایا جائے گا۔گوگل کے اس حیرت انگیز آپریٹنگ سسٹم پر ایپل فون قابل عمل نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ تقریباً تمام موبائل فونز آپریٹ ہورہے ہیں، تاہم ابھی تک زیادہ تر موبائل فونز ایںڈرائڈ 12 کے ذریعے چل رہے تھے۔گوگل کمپنی نے اینڈرائڈ 13 کے لیے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نئے سسٹم میں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی فیچرز کو مزید بہتر اور کارآمد بنایا گیا ہے جبکہ اس میں گرافکس ڈیزائن اور کلرز کے ساتھ اس کے استعمال کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین اس کے بہترین فیچرز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں گوگل والٹ کی سیکیورٹی کو مزید سخت اور بہتر بنایا گیا ہے، جس میں صارفین بلا کسی خوف کے اپنی حساس معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں، اس فیچر میں جو ذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں ان میں زیادہ تر دستاویزات، بینک اکاؤنٹس، فون نمبرز اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ شامل ہے۔اینڈرائڈ 13 میں ایپس سے متعلق سروسز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لوگ انگریزی کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں کو بھی ایپس میں لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا ایک حیرت انگیز فیچر یہ ہے کہ اس میں سرچ ہسٹری بھی ازخود ڈیلیٹ ہوجائے گی تاہم صارفین چاہیں تواپنی معلومات کو محدود یا محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں۔اینڈرائڈ 13 بِیٹا ورژن کو گوگل پکسل کے علاوہ لنوو، نوکیا، ون پلس، اوپو، رئیل می، ٹیکنو، ویوو، شیاؤمی اور زیڈ ٹی ای موبائلز استعمال کرنے والے صارفین بھی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

 
 
 

مزیدخبریں