محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے

 محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد بن زید النہیان شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے سوتیلے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان 73 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

 
 

ای پیپر دی نیشن