معاشی بحران ’ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا،دنیا ہماری مدد کرے :سری لنکن وزیراعظم

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم انیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ  ملک میں بدحالی اور بدامنی کو جنم دینے والا معاشی بحران ’ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔‘
سری لنکا کو ایندھن کی قلت اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ سری لنکن شہری ایک وقت کا کھانا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ یقینی بنائیں گے کہ سری لنکا میں رہنے والے خاندان دن میں تین وقت کا کھانا کھا سکیں۔دنیا سے مزید مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم خوراک حاصل کر لیں گے اور بھوک ختم ہو جائے گی۔‘سری لنکن عوام کے لیے ان کا پیغام تھا کہ ’صبر کریں، میں چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا۔‘ انہوں نے مزید کہا  الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میں یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔‘لیکن انھوں نے مزید کہا کہ وہ ’راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہمیں ایک سال کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ بھی ہم آپ سے ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے۔ ملک کی حالت بہتر کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ہم ایشیا کی سب سے بڑی اور پرانی جمہوریت ہیں۔‘
حکومت نے جس طرح سے بحران سے نمٹنے کی کوشش کی ہے، اس حوالے سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور یہی چیز پرتشدد مظاہروں کا باعث بنی۔
مظاہروں کو کم کرنے کے لیے اپوزیشن رکن رانیل وکرما سنگھے کو نیا وزیرِاعظم بنایا گیا تھا۔ وہ چھٹی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن