وزیراعظم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت 25 مئی تک ملتوی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی عدم پیشی کے باعث اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکےخلاف اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس پر  آج سماعت ہوئی ۔سماعت میں شہباز شریف کےوکیل نے عدالت کو بتایاکہ وزیراعظم نے برطانیہ میں معالج سے ملاقات کرنا ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے جانا ہے، استدعاہےکہ ان کی حاضری معافی کی درخواست قبول کی جائے۔   

عدالت  نے ریمارکس دیے کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر کارروائی آگے نہیں بڑھے گی جب کہ ایف آئی اےکے پراسیکیوٹر نے کہا کہ طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت نہیں کرتے، انہیں بھی کیس کی تیاری کے لیے وقت درکارہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن