گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے متعدد بار گاوں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا

گاﺅں والوں نے پریمی جوڑے کو پکڑ کر پھیرے لگوا دئیے 

بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار پورے گاوں کی بجلی منقطع کرنے والا عاشق گرل فرینڈ سمیت دھر لیا گیا۔بھارتی چینل نیوز 18 کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاوں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاوں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ اِس دوران ایک خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ ہر شام ایک مخصوص وقت پر دو تین گھنٹے کے لیے بجلی بند ہو جاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی معمول کے مطابق بحال رہتی۔گاو¿ں والوں کو اِس معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک ہوا جس پر انہوں نے منصوبہ بنایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور اگر کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑ لیا جائے۔اگلی شام معمول کے مطابق بجلی گئی تو گاوں کے کچھ لوگ باہر نکلے جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری اسکول میں داخل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے اس کا پیچھا کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسکول میں داخل ہونے والا شخص وہی مشکوک الیکٹریشن تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی وہاں موجود تھی۔الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملتا تھا۔ صورتحال جان کر لوگوں نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے گاوں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں دونوں کی شادی کرا دی۔مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار ا?زاد نے معاملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں اس واقعے کا علم ہے مگر کوئی شکایت سامنے نہ آنے پر جوڑے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن