روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور جرمن چانسلر OLAF SCHOLZ نے ٹیلی فون پر یوکرین میں جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں انسانی پہلو پر زور دیا گیا ہے۔کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن نے روس کی خصوصی فوجی کارروائی کے منطق اور بڑے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے روس کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر گفتگو کی۔