کامیاب پاکستان اچھا پروگرام ہے:وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل

May 14, 2022 | 20:00

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی زیر صدرات اجلاس ہوا ہے جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی کے شروع کیے منصوبے کامیاب پروگرام کو اچھا پروگرام قراردے دیا۔اجلاس میں  اس منصوبے پر عمل کا جائزہ لیا  گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت غربت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بولے کایمیاب پاکستان پروگرام وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہے۔

واضح رہے کامیاب پاکستان پروگرام  کے تحت ملک میں 407 ارب روپے مالیت کے بلا سود قرضے دینے کا اعلان کیا گیا تھا  پچھلی حکومت کی جانب سے  اس اقدام سے ملک کے غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا تھا۔یہ قرضے چھوٹے کاروبار، مکانوں کی تعمیر کی خاطر، اور کسانوں کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
گزشتہ حکومت کی جانب سے کامیاب پاکستان پروگرام سے پہلے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دینے کی سکیم کا اجرا کیا جا گیا تھا۔

مزیدخبریں