سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ٹوئٹر پر لکھا مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے جدید پروگرام کامیاب پاکستان کو سراہا۔براوو پی ٹی آئی۔مزید لکھا مارچ میں سات اعشاریہ پانچ بلین کا قرضہ لیااور آنے والے مہینوں میں اس میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔اب صحیح کام کریں اور پاکستان کے غریب عوام کا ساتھ دیں۔
واضح رہے کہ آج وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہے۔کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں 407 ارب روپے مالیت کے بلا سود قرضے دینے کا اعلان کیا گیا تھا پچھلی حکومت کی جانب سے اس اقدام سے ملک کے غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا تھا۔یہ قرضے چھوٹے کاروبار، مکانوں کی تعمیر کی خاطر، اور کسانوں کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔