بھارتی ماہی گیروں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا: ترجمان دفترخارجہ


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان نے 198بھارتی ماہی گیروں کی سزا مکمل ہونے اور قومیت کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا ہے۔تر جما ن دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان ماہی گیروں کو گزشتہ رات واہگہ سرحد کے ذریعے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو قیدیوں کے مسائل کو غیر سیاسی رکھنے اور اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی ہماری جامع پالیسی کے مطابق رہا کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن