اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) معروف امریکی کمپنی پاکستان میں پائے جانے والے پنک ہمالین سالٹ میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نمک کی درآمد ، تیاری اور سپلائی کے حوالے سے شہرت یافتہ معروف امریکی کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انکارپوریشن نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو بتا یا ہے کہ کمپنی پاکستان میں پائے جانے والے پنک سالٹ کو نکالنے، پروسیسنگ اور اس کی عالمی سطح پر تقسیم کا کام کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری فزیبیلیٹی رپورٹ مرتب کرنے، ذخائر کے تخمینے کی رپورٹ، کان کنی کے طریقہ کار اور عمل کو اپ گریڈ کرنے، عالمی معیار کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ سہولت کی تعمیر اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں میں کی جائے گی۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں اور برطانیہ سے تشریف لانے والی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انکارپوریشن کی اعلی قیادت کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا پاکستان میں پنک سالٹ کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جس کی سالانہ آمدنی 12 بلین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے پاس تقریباً 22.22 بلین ٹن پنک سالٹ کے قدرتی وسائل موجود ہیں۔
امریکی کمپنی پاکستان میں گلابی نمک پر 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
May 14, 2023