اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاو¿نڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کمپاو¿نڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔ کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانا شامل تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ دہشت گردوں کے روابط کا پتا چلانے کے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی میں حائل رکاوٹ کو ناکام بنانے کے لیے پ±رعزم ہیں۔فرنٹیئر کور کیمپ مسلم باغ میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک امین اللہ، لانس نائیک عبد المناف، سٹینو ٹائپسٹ غلام فرید کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ قلات سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نائیک امین اللہ، چکوال سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ لانس نائیک عبدالمناف اور 34 سالہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے سٹینو ٹائپسٹ غلام فرید دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے دیگر شہداءکی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور تدفیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہوئی۔