لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی، انتخابی، قومی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوجی سٹیبلشمنٹ آمنے سامنے آکھڑے ہیں۔ آئین، قانون انصاف کا خون ہورہا ہے۔ حالات کو سنبھالنا قومی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی سیاسی بحران کے حل اور قومی سیاسی انتخابی مفاہمت کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ سیاست میں گرفتاریاں سیاسی جمہوری مذاحمت میں لازم و ملزوم ہیں۔ گرفتاریوں میں سیاست دان کبھی مسلح مذاحمت نہیں کرتے۔ حکومتوں اور سٹیبلشمنٹ کی زیادتیوں کا جواب سیاسی جمہوری مزاج سے دیا جاتا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج پی ٹی آئی کا حق تھا لیکن اس حق کے استعمال کو پر تشدد اور انہونے واقعات کے ذریعے جمہوریت، عدلیہ اور انتخابات کیلئے بڑے خطرات کا سبب بنادیا گیا ہے۔ لیڈر لیس احتجاج میں نہ جانے کون کونسے ہاتھ داخل ہوجاتے ہیں جو بڑی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔
حالات کو سنبھالنا قومی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے: لیاقت بلوچ
May 14, 2023