13 پولیس خدمت کاو¿نٹرز پر شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں: سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاو¿نٹرز پر شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔اس حوالے سے پولیس خدمت کاو¿نٹرز سے یکم جنوری سے 10مئی 2023ءتک 90887میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ یکم جنوری سے 10مئی2023ءکے دوران 2263 پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ اورپولیس خدمت کاو¿نٹرز کے ذریعے عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن