فیروز والہ : 7رکنی ڈکیت گینگ نے متعدد گھر لوٹ لئے 


 فیروزوالہ( نامہ نگار ) سیکھم میں رات گئے 7 رکنی ڈکیت گینگ کی گاو¿ں کے مختلف گھروںمیںلوٹ مار۔ نواحی گاو¿ں چک سیکھم میں رات کے وقت ڈکیت گینگ نے اسلحہ کے زور پر دو گھروں کو لوٹ کر ڈیرہ غنی والا کا رخ اختیار کیا جہاں سے ایک گھر کو لوٹ کر اس کے بعد نواحی گاو¿ں سیکھم میں آمد ہوئی ‘ رانا صدیق نزد گورنمنٹ ہائی سکول سیکھم کے گھر پر دھاوا بول دیا جہاں سے نقدی زیور لینے کے بعد سیٹھ کرامت سابق کبڈی پلیئر کے گھر دیوار پھلانگ کر نقدی کا مطالبہ کیا جس پر نقدی نہ ملنے پر اس کے بازو کو تیز دھار آلہ سے بازو کاٹنے کی کوشش کی جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ محلہ جٹاں والا میں افضل جٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا ‘ نقدی زیورات اور اسلحہ چھیننے کے بعد اسی محلہ کے تین مختلف گھروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ‘پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ڈکیٹ گینگ کو جلدٹریس کر لیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن