لاہور(نامہ نگار) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں پیکو روڈ کے قریب ویرانے سے 39 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ پولیس فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس نے پرانی دشمنی سمیت دیگر پہلوو¿ں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،مقتول 39 سالہ شخص ڈرائیور تھا جس کی شناخت عالمگیر کے نام سے ہوئی اور خوشاب کا رہائشی تھا۔ جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور فرار ملزمان کو گرفتارکرلیا جائےگا۔