لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1112 ٹریفک حادثات میں 5افرادجاں بحق جبکہ 1081 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات میں 528ڈرائیوز، 38کم عمرڈرائیور، 454 مسافر اور 104پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور 187متاثرین کےساتھ پہلے، فیصل آباد 95 حادثات میں 89متاثرین کےساتھ دوسرے جبکہ گوجرانولہ 86حادثات میں 80متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔