بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے نہیں دینگے: ہندو تنظیم کی دھمکی

May 14, 2023


بھوپال (اے پی پی) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ ہندو پریشد کے سربراہ پروین توگڑیا نے مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں ہرگز اضافہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ انہیں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ، وزیر، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جیسے بڑے عہدوں پر بیٹھنے دیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نرمداپورم میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسا قانون بنائیں گے کہ2سے زائد بچے پیدا کرنے والے مسلمانوں کو سرکاری نوکری، سرکاری علاج ، سرکاری سکول، ہسپتالوں میں مفت سروس اور بنک قرض جیسی سہولیات نہیں ملیں گی۔ وہ حکومت کو ہندو¶ں کے کنٹرول میں کرنے کیلئے آئینی ترمیم لائیں گے جس میں لازم قرار دیا جائے گا کہ ملک میں وزیر اعظم، وزیر اعلی، وزیر، ضلع مجسٹریٹ، ایس پی ، جج جیسے بڑے عہدوں پر صرف اور صرف ہندو براجمان ہوں گے۔
ہندو تنظیم

مزیدخبریں