بیجنگ (این این آئی ) حال ہی میں،زلزلے سے متعلق قبل از وقت وارننگ ٹیکنالوجی، پالیسیوں، خدمات اور عملی اثرات اور منظم بحث کی روشنی میں سامنے آنے والی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی صوبہ سی چھوان میں منعقد ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کتاب کے مصنف سی چھوان یونیورسٹی کے پروفیسر اور چھنگ دو ہائی ٹیک ڈیزاسٹر ریڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وانگ تون نے کہا کہ چین کی زلزلے کی ارلی وارننگ ٹیکنالوجی شروعات سے اب تک، چھوٹے پیمانے کے پائلٹ پروجیکٹس سے لے کر بڑے پیمانے پر اطلاق تک ،ملک میں زلزلے کی ارلی وارننگ ٹیکنالوجی میں مسلسل پیش رفت کی عکاسی ہے۔