بھارت: پولیس سب انسپکٹر نے مسلمان لڑکی کو تھپڑ دے مارا


جگتیال(این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر جگتیال میں پولیس سب انسپکٹر نے ایک بس میں سفر کرنے والی مسلمان خواتین کے ساتھ بدتمیری کی اور ایک مسلم لڑکی کو تھپڑدے مارا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بس میں سیٹ کے مسئلے پرہونےو الے ایک معمولی جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر انیل نے کریم نگر سے جگتیال پہنچنے والی آر ٹی سی بس کو روک دیا اور بس میں سوار ہو کر دو برقعہ پوش خواتین کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ شیخ فرح نامی نوجوان لڑکی کو تھپڑ رسید کر دیا۔ سب انسپکٹر نے یہ بہیمانہ عمل اپنی بیوری سندھیا کی شکایت پر کیا ۔ اس واقعے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جگتیال شہر کے علاوہ کورٹلہ اور مٹ پلی علاقوں کے مسلمانوں نے سڑکوںپر نکل کر شدیداحتجاج کیا جس کے بعد سب انسپکٹر انیل کو معطل کیا گیا۔ اس واقعے کے خلاف احتجاج اور دھرنا دینے والے مسلمان نوجوانوںکے خلاف پولیس نے مقدمات درج کیے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...