کرونا : 18 نئے کیس، 7 مریضوں کی حالت تشویشناک 

اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے اٹھارہ کیس رپورٹ ہوئے اور سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہفیتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے دو ہزار تین سو چار ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اٹھارہ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن