گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تسلسل سے جاری ہے۔ اس سلسلہ مےں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ افسران نے 35ہزار بوریاں گندم برآمد کر لیں۔ محکمہ ریونیو، محکمہ خوراک اور پولیس کی نفری بھی ہمراہ تھی۔ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے مختلف گوداموں اور ملوں میں چھاپے مار کارروائیاں کیں اورناجائز طور ذخیرہ کی گئیں گندم کی20ہزار 650بوریاں (600بھدے روڈ، 2200تتلے عالی روڈ، 2400نوبل رائس ملز، 700مختلف ناکوں سے، 2400نجی گودام،700نجی ڈیرہ، 10ہزار عابدآباد، 1650نجی گودام) سے بوریاں برآمد کیں۔ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کو برآمد کرواتے ہوئے تمام گندم کی بوریاں ریونیو سٹاف کی نگرانی میں سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی گئیں۔
گوجرانوالہ گندم برآمد
گوجرانوالہ : ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈا¶ن، گندم کی 38 ہزار بوریاں برآمد
May 14, 2023