مردم شماری23 روز میں کراچی کی آبادی میں 26 لاکھ سے زائد کا اضافہ


کراچی (آئی این پی ) کراچی کی آبادی میں 23 دنوں میں 26لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوگیا۔ محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے جس دوران سندھ کی آبادی 5 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہر کی آبادی میں 23 دنوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی اور لاڑکانہ میں اب تک 80 لاکھ 55 ہزار افراد گنے جاچکے ہیں جب کہ سکھرڈویژن میں اب تک 63 لاکھ 34 ہزار افراد شمار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد میں 60 لاکھ 75 سے زائد افراد کی گنتی ہوئی ہے اور میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 50 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی/آبادی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...