کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ سارا کچھ یہودی، بھارتی لابی کے کہنے پر ہو رہا ہے تو 110 مرتبہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر ہر سطح پر آواز اٹھاو¿ں گا، مردم شماری ہماری ریڈلائن ہے۔ مردم شماری کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، عمران اسماعیل کی باتوں سے دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا عمران اسماعیل کا کہنا ہے میں نے عوام کو تھوک میں تل کر پکوڑے کھلائے، ان کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں، عمران اسماعیل رزق پر نہیں سیاست پر بات کریں۔ عمران خان پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ یہ سیاسی بات ہے اس کا جواب دیں۔کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاو¿س پر لگی "امید کی گھنٹی" کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ یہ گھنٹی بجا کر اب ہر سائل اپنی شکایت کر سکتا ہے، رات 12 سے صبح 6 بجے تک "امید کی گھنٹی" سائلین کیلئے دستیاب ہوگی۔
کامران ٹیسوری
بیرونی لابی کے کہنے پر سب ہو رہا تو پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہئے: کامران ٹیسوری
May 14, 2023