جنرل ہسپتال میں معدہ، جگر،آنت کے مریضوں کیلئے الگ وارڈ قائم 

لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور اضافے کی غرض سے 40بستروں پر مشتمل گیسٹرو انٹرنالوجی کا الگ وارڈ قائم کر دیا ہے جس سے ہسپتال آنے والے جگر، معدہ، اور انتڑیوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی جبکہ یہ وارڈ پروفیسر محمد عاکف دلشاد کی نگرانی میں کام کرے گا۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردارمحمد الفرید ظفر نےکہا کہ ہیپاٹائٹس، گیسٹرو کلینک آو¿ٹ ڈور میں مریضوں کا روزانہ چیک اپ ہوگا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر شفقت رسول، ڈاکٹر غیاث الحسن، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر ڈاکٹرز موجو د تھے۔  اوربیماری کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین مریضوں کا علاج کریں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین مریضوں کو مفت لگائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں جنرل ہسپتال پنجاب کا واحد ہسپتال ہے جہاں ” فیبرو سکین “کی سہولت بھی بلا معاوضہ دستیاب ہے اور اس جدید ترین تشخیصی سہولت سے مریض کے جگر کا معائنہ کیا جاتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن