لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کے معاملے میں ادارے ہارگئے۔شخصیت پرستی غالب آ گئی ہے۔ شرپسند سیاسی عناصر کی طرف سے حساس علاقوں میں بربادی اور جگ ہنسائی کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کوئی بھی شخص جتھے تیار کرکے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ تمام اداروں کو روند سکتا اور آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا سکتا ہے۔ کسی جگہ بھی آئین، قانون، سیاست ،جمہوریت اور موجودہ حالات میں معاشرتی کی روایات نظر نہیں آرہیں۔ ذاتی اغراض اور تعلقات کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔