لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے کے ریسورس جنریشن کے متعلق اہم اجلاس منعقدہوا جس میں ایل ڈی اے کے تمام شعبہ جات کے ریسورس جنریشن کے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ افسران کی انفرادی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔مانیٹرنگ سے ریونیو جنریشن میں مزید بہتری آئے گی اورکارکردگی بہتر نہ کرنے والے افسران سے بھی جواب طلبی کی جائے گی۔ کمرشلایزیشن فیس اور دیگر واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے چیف ٹاو¿ن پلاننگ اور چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ سمیت دیگر شعبوں کو بقیہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ریسورس جنریشن کی میٹنگ ہفتہ وار بلاءجائے۔ واضح رہے کہ کمشنرلاہورکی ہدایت پر شہربھرمیں ایل ڈی اے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اور کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بھرپورکارراوئیاں جاری ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر زعمران علی ، ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ سید منور بخاری ،چیف انجینئر اسرار سعید، چیف ٹاو¿ن پلانر شکیل انجم منہاس ، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر اکاونٹس نے شرکت کی۔