تمام ادارے ،جماعتیں آئینی حدود میں رہیں، کوئی بحران نہیں ہوگا:حافظ حسین 

May 14, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءسابق پارلیمینٹرین حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ سب ادارے اور جماعتیں آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی بحران نہیں پیدا نہیں ہوگا۔ اب حالات کےساتھ الفاظ ولغات کے معانی بھی تبدیل ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔کل جس کونیوٹرل کہا سمجھا جاتا تھا آج اس کو نیوٹرن کے مفہوم سے موسوم کیا جا رہا ہے۔ وہ ہفتے کو جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان کی ہمشیرہ مرحومہ، جے یوآئی لاہور کے سرپرست اعلیٰ مولانا محب النبی کی ہمشیرہ جے یوآئی لاہور کے رہنماء جمال عبد الناصر کے چچا کی وفات پر تعزیت کے موقع پر گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآ ئی آئین پاکستان پر عمل چاہتی ہے 73 کے آئین پر عمل سے ملک ہر بحران سے بچ سکتا ہے۔ کل کچھ ادارے A کو اور آج وہی B کوسپورٹ کررہے ہیں اس لیے سیاسی بے چینی کے گہرے اور کالے بادل مسلسل چھائے ہوئے ہیں۔ ہرادارہ اور سیاسی جماعت کوآئین کے آئینے میں اپنا کردار اور عمل کو از خود دیکھنا ہو گا اور خود احتسابی کایہ عمل بھی ہمارے مسائل ومشکلات کاحل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیدائشی جمعیت علماءمیں تھے اور آخری دم تک رہیں گئے۔ جماعت کے مفاد میں کل بھی بات کی ہے آج بھی کروں گا۔

مزیدخبریں