لاہور(خصوصی نامہ نگار )منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد کی صدارت میں سینٹرل یوتھ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس میں شریک سینٹرل یوتھ کونسل کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس سے رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ پورے ملک میں 100مراکز علم قائم کرے گی۔ منہاج یوتھ لیگ علم، امن اور کردار سازی کی ایک عالمگیر تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر اور تحقیق نے نوجوانوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ نوجوان تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔ نوجوان تعلیمات صوفیا پر عمل کر کے امن،محبت اور بھائی چارے کی تعلیمات کو فروغ دیں۔ نوجوانوں کو اخلاقی گراوٹ سے نکال کردینی، سیاسی، سماجی، معاشرتی اصلاح کیلئے منہاج یوتھ لیگ پورے ملک میں سرگرم عمل ہے۔ صلاحیتوں، حوصلوں، امید اور امنگوں کا دوسرا نام نوجوان ہیں۔ کسی بھی قوم و ملک کی ترقی اور عروج و زوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ آج پاکستانی نوجوان بیشمار مسائل اور الجھنوں میں گھرا ہوا ہے۔ ایک طرف غیر متوازن نظام تعلیم کا سامنا کررہا ہے تو دوسری طرف اقتصادی مسائل سے دوچار ہے۔اجلاس میں ہارون ثانی، محمد ذیشان، امجد ڈار، قیصر محبوب، محمد عتیق الرحمن سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
رانا وحید شہزاد کی صدارت اجلاس منہاج یوتھ لیگ کی کارکردگی رپورٹ پیش
May 14, 2023