لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ شیخ مجیب نے بھارت کی فنڈڈ مکتی باہنی کے ذریعے پاکستانیوں کو فوج کے خلاف کھڑا کیا اور بنگلہ دیش بنایا،آج پھر وہی بھارت ہے۔ شیخ مجیب کی جگہ عمران خان ہے اور مکتی با ہنی کی جگہ تحریک انصاف ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت عمران خان اور پی ٹی آئی کی فنڈنگ کر رہا ہے۔