لاہور (خصوصی نامہ نگار)برصغیر کی قدیم و عظیم دینی درس گاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ولی کامل حضرت مولانا مفتی محمد حسن نے سبق پڑھا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامعہ فتحیہ قدیم ترین دینی درسگاہ ہے جہاں پر ہمارے اکابر علماء پڑھتے پڑھاتے رہے ہیں۔ یہاں پر آ کر سکون محسوس ہوتا ہے۔ دینی علوم سیکھنے والے اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے محبوب بندے ہوتے ہیں۔ طلبہ خوب محنت سے پڑھیں وقت کو قیمتی بنائیں۔ اساتذہ کا احترام اورجامعہ کے نظم و ضبط کی پابندی کریں۔ بعد ازاں انہوں نے جامعہ کے نئی تعمیر ہونے والی درسگاہوں اورلائبریری کا وزٹ کیا اور دعا کی۔
دینی علوم سیکھنے والے اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندے ہوتے ہیں:مفتی محمد حسن
May 14, 2023