لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے امتحانی نظام کو شفاف بنانے اور امتحانات میں بوٹی مافیا کے خاتمہ کیلئے تقریباً 20,000 (بیس ہزار) طلباءکیلئے قائم ماڈل امتحانی سنٹرز جہاں پر امتحانات کی مانیٹرنگ کیلئے جدید کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ وہاں پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ‘ سپیشل سیکرٹری‘ ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے دفاتر قائم کرنے کے خلاف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تمام ملازمین نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہڑتال کردی۔ اس بات کا اعادہ کیا کہ ماڈل امتحانی سنٹرز کو ختم کرکے وہاں پر دفاتر قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم شروع کریں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
امتحانی سنٹرز کو ختم کرکے دفاتر قائم کرنے کےخلاف بورڈ ملازمین کا احتجاج
May 14, 2023