ڈی سی لاہور کافیلڈ وزٹ ،مختلف علاقوں میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ 

لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے سرپرائز فیلڈ وزٹ کیا اور مختلف علاقوں میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے علاقہ میں موجود ملبہ، مٹی اور کچرے کے ڈھیر فوری اٹھائے جائیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا اور کچرے کے ڈھیر فوری کلیئر کرے۔ رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاو¿ کیلئے آگاہی دی جائے۔ ڈینگی کے سدباب کی تدابیر کی آگاہی کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔انہوں نے کہا ڈینگی ٹیمیں واٹر کولر، ائیر کولرز، گھروں کی چھتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی علاقے میں کچرا اور گندگی موجود ہے تو فوری اطلاع کریں۔ شہری ہمارے فیس بک پیج، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شکایات کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...