لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ زبان و ادبیات اردو میں قائم مسند جمیل جالبی اور یونس ایمرے ترک مرکز ثقافت کے زیر اہتمام پاکستان اور ترکی کے ادبی و ثقافتی اشتراکات کے عنوان سے بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت یونس ایمرے سنٹر کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار نے کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی (جی سی یونیورسٹی لاہور)، ڈاکٹر زاکائی کارتاش (استنبول یونیورسٹی، ترکی)، ڈاکٹر خدیجہ گرگن (استنبول یونیورسٹی، ترکی) اور ڈاکٹر مظہر عباس (اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور) نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر صدر مسند جمیل جالبی ڈاکٹر ضیا الحسن نے استقبالیہ کلمات کہے اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی کے علاوہ دیگر جامعات کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔