لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ آج ایک لاڈلا انکے گلے پڑا ہوا ہے جو اسے لائے تھے۔ محب وطن عوام نیازی کیساتھ نہیںجو کام کسی سے 73برس میں نہیں ہوا۔ وہ عمران خان نے کر دیا ہے۔ اس وقت دنیا کی خائن ترین عدلیہ ملک پر نافذ ہے۔ وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میںگزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر اکٹھے ہونے کی حکمت عملی پر غور کرتے ہوئے تمام پارٹی عہدیداروں،ذیلی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈر ز کو 15مئی کی صبح 10 بجے سپریم کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ ہنگامی اجلاس میںرانا جمیل منج،الطاف قریشی،عمر شریف بخاری سمیت بیسیوں کارکن شریک تھے۔ اجلاس کے دوران جیالوں نے چاروں صوبوں کی زنجیر، بلاول بھٹو،بینظیر کے نعرے بھی لگائے۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ ملکی حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف ہماری ناک رگڑوا رہا ہے۔ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال ہے۔سب لبیک کہیں۔ پارٹی کے تمام عہدیدار اور ذیلی تنظیمیں بھر پور انداز میں پیر کے روز اپنی اپنی گاڑیوں میں سپریم کورٹ کے باہر 10 بجے پہنچیں۔
ملکی حالات ابتر ہو چکے ، آئی ایم ایف ہماری ناک رگڑوا رہا ہے:چودھری اسلم گل
May 14, 2023