ملک میں انصاف کا دوہرا معیار عوام قبول نہیں کرتے: چوہدری حارث 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 58 سے ایم پی اے چوہدری حارث میراں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار عوام قبول نہیں کرتے عمران خان کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنا افسوسناک ہے عمران خان کی سیاست کو تاریکی کے سوا کچھ نہیں دیا گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شر پسندوں کی طرف سے سرکاری املاک کی تور پھور پاک فوج کے افسران کی تنصیبات پر تور پھور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ چوہدری حارث میراں نے مزید کہا پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا غیر سیاسی ہونا ہے اگر یہ سیاسی جمہوری آور عوامی لوگ ہوتے تو قانون کا احترام کرتے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرتے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمرانی دور حکومت میں اپوزیشن رہنماں کیخلاف انتقامی کارروائیاں پوری قوم کے سامنے ہے۔

ای پیپر دی نیشن