جامع چشتےہ قادرےہ مےں حضرت سےدنا امےر حمزہ ؓ کے عرس کی تقرےب

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حضورنبی کرےم کے پےارے چچاسےد الشہداءحضرت سےدنا امےر حمزہ ؓ کے سالانہ عرس پاک کی تقرےب ےہاں جامع چشتےہ قادرےہ مےں اہلسنت کے مرکزی خطےب پےر سےد فداحسےن شاہ حافظ آبادی کی زےر صدارت منعقد ہوئی جس سے عظےم مذہبی اسکالر علامہ خان محمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سےدناامےر حمزہ ؓ جراءت وبہادری کاپےکر تھے۔ آپؓ نے غزوہ بدر مےں بہت سارے کفار کو جہنم رسےد کےا۔ حضور نبی کرےم کو اپنے چچا سے اسقدر محبت تھی کہ جب وہ غزوہ احد مےں شہےد ہوئے تو حضورنبی کرےم نے آپؓ کی ستر بار نماز جنازہ پڑھائی۔ ۔ تقرےب سے علامہ پےر سےد سجاد حےدر نقوی،پےر سےد عطاءالحسنےن شاہ، پےر سےد علی حسےن شاہ، پےر سےد برہان حےدرشاہ، علامہ احمد سعےد سےال، علامہ اشرف سےال، علامہ قاری محمد اجمل نقشبندی، علامہ محمد اسامہ قادری، پروفےسر محمد اکرم چشتی، علامہ بدرالزمان تارڑ، مولانا وحےد احمد بلال ، مولانا رانا محمد عثمان اصغر چشتی ودےگر نے بھی خطاب کےا۔

ای پیپر دی نیشن