زمبابوے اے کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے : اعزاز چیمہ

May 14, 2023

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز اعزاز چیمہ نے کہا کہ میں دونوں چار روزہ میچ جیتنے پر خوش ہوں۔ جیت ہمیشہ آپ کو اطمینان کا احساس دیتی ہے لیکن ساتھ ہی کارکردگی میں بہتری لانے کی گنجائش بھی ہوتی ہے۔کچھ چیزیں ہیں جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ون ڈے سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھے گے۔  جو میں کھلاڑیوں کو بتائی ہیں۔لڑکے جیت کیلئے اور اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کیلئے سنجیدہ تھے۔اب ون ڈے کھیلیں گے۔صائم ایوب کے ٹیم میں آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کی طرف سے اچھی پرفارمنس دی ہے، پی ایس ایل میں بھی وہ اچھا کھیلے تھے۔

مزیدخبریں