لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سری لنکا نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے بھارت کا ساتھ مالی مشکلات کی وجہ سے دیا۔ بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کی مخالفت کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مالی مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایشیا کپ وینیو پر پاکستان کا ساتھ نہ دیں، آپ کے مسائل حل کر لیں گے۔ پاکستان نے بھی سری لنکا کی مخالفت پر پلان بی بنا لیا،اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو پاکستان سری لنکا کیساتھ جولائی میں شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا بائیکاٹ کرسکتاہے۔