پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو دوسرا 4روزہ میچ اننگز سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو دوسرے چار روزہ میچ میں ایک اننگز اور 41رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ زمبابوے اے کی ٹیم دوسری اننگز میں275رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ جوائے لارڈ گمبائی 42‘ٹونی میون یونگا 43‘نیاشا میاوو55رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد علی نے تین ‘شاہنواز دھانی اور عامر جمال نے دو دو‘حسین طلعت ‘مہران ممتاز اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 163رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 479رنز بنائے تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...