سپریم کورٹ کے فیصلوں پر ہرزہ سرائی‘ لاہور بار نے نقصان دہ قرار دیدی

May 14, 2023

لاہور(خبرنگار)سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں ہونے والی ہرزہ سرائی کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن ڈٹ گئی اور اس امر کو انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا ہے ، گذشتہ روز اس حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عہدیداروں نے سپریم کورٹ کے خلاف ہونے والی تنقید پر شدید الفاظ مین مذمت کی ہے اور سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کو ملکی مفاد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین نے عدالت عظمیٰ کے خلاف کسی بھی طرح کی توہین و ہرزہ سرائی کو پاکستان کے خلاف سازش اور آئین اور قانون کی بالا دستی کے خلاف سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا ہے اور ہر طرح سے سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوموار 15مئی کو دن گیارہ بجے بار روم ایوان عدل میں جنرل ہائوس کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں