قوم ساتھ کھڑی ، فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے فوج بھی چاہتی ہے خزانہ لوٹنے والے منی لانڈرنگ کرنے والے آئین قانون کے ریڈار میں آئیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئے عدلیہ نے ملک کو انارکی اورخانہ جنگی سے بچایا ہے 3 دن سے موٹر بائک ریڑھی ٹیکسی والوں کے گھر چولہا نہیں جلا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کی بجائے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہیے ووٹ بیچنے والوں کو سیکورٹی مل سکتی ہے تو الیکشن کیلئے بھی سکیورٹی مل سکتی ہے 1997میں سپریم کورٹ پرحملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ 2023 ہے جب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قوم حکومت سے نفرت کرتی ہے مہنگائی بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہے IMFکھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوارسر پر لٹک رہی ہے حکومت برروز اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن