راولپنڈی (نیٹ نیوز) پولیس نے ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیراعظم گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق نقص امن عامہ کے تحت ’’وزیر اعظم‘‘ کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔ وزیراعظم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 40 سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو فوری نظر بند کیا جائے ورنہ یہ راولپنڈی کا امن تباہ کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم ولد اللّہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔
پرتشدد ہنگاموں میں ملوث ’’وزیراعظم‘‘ گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل
May 14, 2023