کور کمانڈر ہاؤس حملہ، گرفتاریاں تیز، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ شروع

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے جناح ہاؤس لاہور (کور کمانڈر ہاؤس) پر حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے مدد کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ شروع کر  دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد کی تصاویر کی مدد سے گرفتاریاں جاری  ہیں۔ تصاویر نادرا کو بھجوا کر شناخت کروائی جا رہی ہے۔ شرپسندوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ٹریکنگ پر لگا دیا گیا ہے۔ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث دو سو سے زائد افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شناخت ہونے پر مطلوب شرپسندوں کی تصاویر تمام تھانوں اور چیک پوسٹس پر بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن