اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سندھ سے آئے تین ججز کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد، ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں دے دی گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق کی ہدایت اور منظوری کے بعد سندھ سے ڈیپوٹیشن پرتین سال کے لیے اسلام آبادآنے والے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحفیظ میمن،سول ججز میں دانش بتول اور خالد حسین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں خدمات سر انجام دیں گے۔
سندھ سے آئے تین ججز کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد
May 14, 2023