برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں ایک ہفتہ قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو پایا نہ جاسکا جس کے باعث آگ کینیڈا کے دوسرے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات تک پھیل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں کینیڈا کے دونوں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لینےکے بعد امریکا پہنچ گیا ہے۔ اسی حوالے سے امریکی ادارے یو ایس نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں دھویں کو امریکا کینیڈا بارڈر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کینیڈا میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، ساتھ ہی آگ کے مزید پھیلنےکا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ کینیڈا میں انتظامیہ کی جانب سے آگ پر قابو پانے والے فائر فائٹرز کی مدد کیلئے 300 فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ وہ زمینی اور ہوائی راستے سے آگ بجھائیں۔آگ کی وجہ سے اب تک 30 ہزار لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔