دورۂ آسٹریلیا، پاکستان کینگروز کے خلاف 3 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے .جس میں 3 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دسمبر 2023ء سے جنوری 2024ء کے دوران آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ سیریز کو تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔دورۂ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ ٹیہم 3 ٹیسٹ میچز بالترتیب پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی سی بی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 سے 7 جنوری 2024ء کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نےکہا کہ ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو بھارت میں ہونے والا ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 2 روز قبل بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں ایشیا کپ نہیں کھیل سکتا تو وہ اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے. لیکن اگر ایسا ہوا تو ہم بھی ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہی کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن