الحمد اللہ کئی سالوں بعد قومی ہاکی ٹیم نے اپنے شاندار قابل فخر کردار کو دہرایا ہے اگرچہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان جاپان سے پینلٹی شوٹ پر ہارگیا مگر قومی ہاکی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ نے جیت لیے یہ ہاکی کھیل کی شاندار روایات کی واپسی ہوئی ہے وگرنہ نئی نوجوان نسل تو ہاکی کے کھیل سے ناآشنا ہوتی چلی جا رہی تھی قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی کھلاڑیوں نے جس انداز میں کھیلے وہ بہت ہی قابل تحسین امر تھا لڑکے پورے جوش وخروش جذبے کے ساتھ کھیلے کسی ایک موقع پر بھی ہم نے ان کی ہمت ٹوٹتی نہیں دیکھی یہ یاد ماضی کی اصطلاح الدین اختر رسول حسن سردار سمیع اللہ کلیم اللہ قاضی محب ناصر علی قمرابراہیم نعیم اشرف منظور جونیئر آصف باجوہ نوید عالم شہباز سینئر ڈاکٹرعاطف حنیف خان قاسم خان سہیل عباس طاہر زمان خواجہ جنید قاسم ضیاء ودیگر قومی ہاکی ہیروز کے طور پر ان کی شبیہہ نظر آئی اللہ تعالیٰ اب اس قومی ہاکی ٹیم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ان نوجوان کھلاڑیوں کو صہت وتندرست رکھے آمین دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے شاندار کھیل پیش کرنے پر قومی سیاسی قیادت صدر مملکت وزیراعظم وزراء اعلیٰ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے ہاکی ٹیم کے پلیئرز کیلیے 20لاکھ روپے انعام کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے مترادف ہے اس سے اچھے تو کراچی کے میئر وہاب صدیقی نے ہر پلیئر کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فی کھلاڑی کو دینے کا اعلان کیا ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کے ہر پلیئر کیلئے 10 ’10دس لاکھ روپے کیش پرائز دینے کا اعلان کرے اور قومی ہاکی ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں شاندار تقریب منعقد کی جائے صدر پاکستان قومی ہاکی ٹیم اور مینجمنٹ کو ایوان صدر مدعو کریں اور ہاکی ٹیم کو انعامات سے نوازیں یہ حقیقت سب پر آشکار ہے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا نہ تو کوئی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ ہیاور نہ کھلاڑیوں کے پاس کوئی ملازمتیں ہیں ہاکی فیڈریشن کا اس میں کوئی قصور نظر نہیں آتا کیونکہ حکومت ہاکی فیڈریشن کو سپورٹ ہی نہیں کرتی اور نہ ہی ادارے اور قومی کمپنیاں اور نجی کاروباری ادارے بھی ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کو کوئی لفٹ نہیں کرواتے بس سب کی نظ میں کرکٹ ہی جازب نظر ہے اس کیلئے حکومت پی سی بی قومی ادارے انتظامیہ میڈیا سب کرکٹ کھیل کے جنون کو پروان چڑھانے پر دن رات کیے ہوئے ہیں حالانکہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن کرکٹ سٹیڈیم شائقین سے بھرے نظر نہیں آ تے حالانکہ سب زور لگا رہے ہوتے ہیں جبکہ آپ نے ہاکی کے فائنل میچ پر مشاہدہ کیا ہوگا کہ سب کی نظریں ٹی وی سکرین پر تھیں اور قومی وملی جوشِ وجذبہ سب پر واضح تھا ہر سِمت پاکستان کی فتح کیلئے دعاؤوں کا ورد زبان و ہونٹوں پر جاری تھا ایک وقت میں پاکستان کو جاپان پر 2-1کی سبقت تھی بہرحال جاپان کی ہاکی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا میچ کو برابر کیا اور پینلٹی شاٹس پر فتح سمیٹی ہم اس پر جاپان کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
حکومت پاکستان فی الفور پاکستان ہاکی کھیل کے دوبارہ دنیا پر حکمرانی اس کیعروج اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اجلاس بلانے اور ایس اوپیز طے کروائے کرکٹ بورڈ کے معاملات تو وفاقی کابینہ میں جاتے ہیں ہاکی کھیل اور کھلاڑیوں کو مراعات سے محروم رکھنا بھی جرم ہے ہم نے دیکھا ہے کہ ہاکی ٹیم سے وابستہ سابقہ کھلاڑی جو ورلڈ اور اولمپئین چیمپیئنز تھے وہ اپنے علاج معالجے کیلئے ایڑھیاں رگڑتے اور بے بسی کی تصویر بنتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے یہ انتہائی کربناک اور افسوسناک پہلو ہے راقم خود کرکٹ کھیل کا کھلاڑی رہا ہے کرکٹ کھیل کا دلدادہ ہے لیکن قومی کھیل ہاکی بھی اس کا جنون ہے تمام سینٹرل کنٹریکٹ صرف کرکٹ کے ہر کیٹاگری کے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے اور ہاکی ٹیم کے پلیئرز اپنے نیشنل سٹیڈیم کے سامنے پی سی بی کے دفتر قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو شاندار سینٹرل کنٹریکٹ ملتے دیکھ کر اپنی نم آنکھوں سے یہ منظر دیکھتے ہیں اور اپنے آپ سے سوال کرتے ہیں کہ قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو متعدد مرتبہ ورلڈ اور اولمپکس چیمپیئنز کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور دنیا بھر میں ہاکی ٹورنامنٹ میں فتح الگ ہے پھر ان کے ساتھ یہ سوتیلی ماں کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے کہا ہے کہ الحمد اللہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نئے الخدمت والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کے تحت الخدمت سپورٹس کلب ک آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو چْکے ہیں انشاء اللہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تمام(09) ریجنز میں بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر?چیئرمںن الخدمت والنٹیئر ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کھیلوں کے میدان کیلئے زمین عطیہ کردی ہے انشاء اللہ مستقبل میں سپورٹس کمپلیکس کی تجویز زیر غور ہے بہت ہی اچھی خبر ہے ہمیں امید ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کی امیدوں کا مرکز و محور بنے گی
ہم الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی مینجمنٹ اور کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے والی نوجوان شخصیت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مینیجر سپورٹس کلب پاکستان حسان بن سلمان بٹ جو کہ بہت ہی فعال شخصیت ہیں ان سیدرخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سپورٹس کانفرنس کا انعقاد کروائیں اور اپنے ڈونرز کو بھی کھیلوں اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے راغب کریں اور سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کروانے کیلئے انتظامات کریں
شاباش قومی ہاکی ٹیم
May 14, 2024