سوات، مالاکنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مکمل ہڑتال، تجارتی مراکز اور اسکول بند

سوات اور مالا کنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسزکے خلاف ضلع بھر میں شٹر ڈوان ہڑتال ہے، تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔وکلاء نے بھی تاجربرادری سے یکجہتی کے لیے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔صدر تاجر برادری عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس نہیں مانتے، ہم دہشت گردی اور سیلاب سے متاثر ہیں۔خیبرپختونخوا کے شہر ملاکنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے، درگئی، سخاکوٹ، بٹ خیلہ اور تھانہ میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ضلع بھرمیں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔سیاسی جماعتوں اور وکلاء نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تاجر تنظیمیں آج احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں گی، تاجروں کا مؤقف ہے کہ کسی بھی صورت ٹیکس نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن